بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " ايشين نيوز " نے لكھا ہے كہ مسلمان اور عيسائی دانشوروں كےاس اجلاس كا اہتمام اديان كےمابين گفتگو كی كونسل نے كيا تھا جو پوپ سے وابستہ ہے اور اس میں مسلمانوں كے نمائندوں نے بھی شركت كی۔ ویٹيكن سيمينار كے دوسرے اجلاس كا عنوان" انسانی كرامت اور احترام متقابل " ہو گا اس كے علاوہ ویٹيكن كےاس سيمينار میں موجود عيسائی اور مسلمان دانشور جن عناوين پر تبادلہ خيال كریں گے ان میں اسلام اور عيسائيت كےمابين سلسلہ گفتگو كا آغاز "اسلام اور عيسائيت كےپيروكاروں كےمابين پائے جانے والے شبہات كا ازالہ اور راہ حل" مسلمانوں اور عيسائيوں كی اديان آسمان كی تعليمات اور اصولوں سے ابتدائی آشنائی وغيرہ شامل ہیں۔ مسلمان دانشوروں كی پوپ بينڈيكٹ ۱۶ اور عيسائی راہنماوں سے نشست كا اہتمام ویٹيكن میں متحرك اردنی ادارے " انديشہ اسلامی اور كتھولك تعلقات كمیٹی كےتعاون سے كيا گيا ہے۔
316311