تنزانیہ میں امام رضا (ع) كی ولادت با سعادت كےموقع پر ثقافتی نمائش كا انعقاد

IQNA

تنزانیہ میں امام رضا (ع) كی ولادت با سعادت كےموقع پر ثقافتی نمائش كا انعقاد

11:46 - November 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1706104
بين الاقوامی گروپ: تنزانیہ كے مختلف علاقوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كےكلچرل سنٹر كے تعاون سے امام رضا (ع) كی ولادت باسعادت كے پر مسرت موقع پر جشن اور ثقافتی نمائش كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے عالمی شعبہ كی رپورٹ كے مطابق تنزانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے سربراہ مصطفی رنجبر شيرازی نےبذريعہ ٹيلی فون گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ امام رضا (ع) كے ميلاد با سعادت كےپر مسرت موقع پر تنزانیہ كےمختلف علاقوں میں محافل جشن كا انعقاد كيا جائے گا۔اور ساتھ ہی ثقافتی نمائش كا بھی اہتمام كيا جائے گا جس میں آستانہ مقدس رضوی سے متعلق قرآن كے قلمی نسخہ جات ، دينی كتب اور ايرانی ثقافتی مصنوعات كی نمائش كی جائے گی۔ اور نمائش كا دورہ كرنے والے افراد كے لیے " ولايت عشق" نامی فيلم كے كچھ حصے بھی دكھائے جائیں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ تنزانیہ كے دارالحكومت دارالسلام میں مقامی شيعوں كے تعاون سے ہسپتال كا بھی سنگ بنياد ركھا جائے گا۔ جس كا نام دارالشفاء علی بن موسی الرضا ہو گا۔
315854
نظرات بینندگان
captcha