انتخابات میں مذہبی علامتوں سے سوء استفادہ كرنے پر عراقی عوام كی مخالفت

IQNA

انتخابات میں مذہبی علامتوں سے سوء استفادہ كرنے پر عراقی عوام كی مخالفت

13:25 - November 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1706655
بين الاقوامی گروپ: عراق كی غير سركاری ادارے " الامل" كی طرف سےلیے گئے اعداد و شمار كے مطابق نوے فيصد سے زيادہ عراقی عوام انتخابات میں مذہبی علامات سے سوء استفادہ كرنے كےمخالف ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق عراقی اخبار " الصباح" نےلكھا ہےكہ اس اعداد و شمار میں مختلف عمروں سے تعلق ركھنے والے ۱۶۲۷۷ عراقيوں نے شركت كی اور عراقی سياسی پارٹيوں سے مطالبہ كيا كہ وہ آئندہ بلدياتی انتخابات میں مذہبی علامات سے ذاتی فائدہ نہ اٹھائیں۔ اس اعداد و شمار سے یہ بھی نتيجہ ليا گيا ہےكہ آئندہ عراقی انتخابات میں نجف اشرف كے ۵۶ فيصد لوگ مذہبی پارٹيوں كو ووٹ دیں گے۔ دوسری طرف سے شيعوں كےمرجع تقليد آيت اللہ سيد علی سيستانی كے دفتر نے اعلان كيا ہے كہ وہ آئندہ انتخابات میں كسی خاص حزب يا گروپ كی حمايت نہیں كریں گے۔
317146

نظرات بینندگان
captcha