بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق غلام علی حداد عادل جو كہ عالم اسلام كی ممتاز ثقافتی شخصيات كی تجليل كے لیے تركی میں منعقدہونے والے پروگرام میں خطاب كر رہے تھے نے كہا كہ ہم ايسی دنيا میں زندگی گزار رہے ہیں كہ جس میں دوسرے ہر زمانے سے زيادہ ايمان و اخلاق كے محتاج ہیں اور مسلمانوں پر ضروری ہے كہ ايك بار پھر اپنی اجتماعی اور معنوی شناخت كو باور كریں اور ہمت و كوشش كےساتھ اپنی گزشتہ خاميوں كا ازالہ كریں۔ اديبات فارسی اكیڈمی كے سربراہ نے تجويز دی كہ دانشمندوں كا ايساگروپ كہ جو عالم اسلام كی موجودہ ضروريات سے آگاہ ہوں كو اسلامی معاشروں میں علم كی ترقی و وسعت كی شرائط كی تحقيق كرنی چاہیے تاكہ علم و دانش كا بيج بچوں اور نوجوانوں كےذھن میں بويا جا سكے۔ ياد رہے غلام علی حداد عادل كی اسلامی ميدانوں میں مفيد مطالعات و تحقيقات انجام دينے كی بناء پر كانفرنس اسلامی (آئی۔ ار۔ سی ۔ آئی۔ سی ۔ اے) كے تحقيقات ہنر و ثقافت كے انسٹیٹيوٹ كی طرف سے اسلامی دنيا كی ثقافتی شخصيت كے طور پر انتخاب كيا گيا ہے اور ادارہ كانفرنسی اسلامی نے استنبول تركی میں تقريب كے دوران حداد عادل كی عزت افزائی كرتے ہوئےانہیں مطالعات و تحقيقات اسلامی كےخاص انعام سے نوازا گيا۔
317055