قطر میں قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

قطر میں قرآنی مقابلوں كا آغاز

12:41 - November 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1707468
بين الاقوامی گروپ: ۱۰ نومبر ۲۰۰۸ء كو قطر كےدارالحكومت " دوحہ" میں " شيخ غانم" نامی حفظ ، تلاوت اور تفسير قرآن كےمقابلوں كا آغاز ہوا۔ یہ مقابلے قطر میں حفظ قرآن كے مركز " اروی" میں منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' نے قطر كے روزنامہ " الرایۃ" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كا اہتمام كرنی والی كمیٹی كے سربراہ " خالد بن محمد بن غانم آل ثانی" نے ان مقابلوں كے بارے میں اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ " شيخ غانم" نامی یہ مقابلے قطر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی سرپرستی میںمنعقد ہو رہے ہیں اور ان مقابلوں میں ۹۳۶ مرد جبكہ ۴۴۸ خواتين شركت كر رہی ہیں۔ شيخ غانم نے آخر میں وضاحت كی كہ ان مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو نومبر ۲۰۰۸ء كو دوحہ میں " رامادا" ہوٹل میں ايك پروقار تقريب میں انعامات ديئے جائیں گے۔
318327
نظرات بینندگان
captcha