بين الاقوامی گروپ: مفہوم اور مناسك حج سے آگاہی كےلیے فرانس میں ايك كورس منعقد كيا جا رہا ہے یہ كورس ۲ نومبر ۲۰۰۸ء كو شروع ہوا اور ۱۶ نومبر ۲۰۰۸ء تك جاری رہے گا۔ اور اس كورس كا اہتمام " التوحيد" نامی اسلامی ثقافتی مركز نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس كورس كے انعقاد كا مقصد مناسك حج كے حقيقی مفہوم سے آگاہی ہے۔ ياد رہے كہ ۱۹۹۲ء كو فرانس كےشہر "سن ۔ دنی" میں توحيد نامی اسلامی ثقافتی مركز كا قيام عمل میں آيا تھا۔ یہ مركز نماز جمعہ كا اہتمام كرتا ہے اور تربيتی و مذہبی موضوعات پر سيمينار بھی منعقد كرتا ہے۔
318921