بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كی عالمی نيوز ايجنسی" آئی۔ آئی۔ اين۔ اے" نے كہا ہے كہ سعيد بن عبداللہ القحطانی نے اس بارے میں بريفينگ ديتے ہوئے كہا كہ مناسك حج كے دوران چوبيس گھنٹے پوليس مذكورہ نمبر پر اپنی پيشہ وارانہ خدمات پيش كرنے كے لیے حاضر ہو گی۔ اس ٹيلی فون سنٹر كے قيام میں مركزی كردار سعودی عرب كے وزير داخلہ نايف بن عبدالعزيز كا ہے اور اس سلسلے كے اجراء كا مقصد بھی امن و امان كے حوالے سے خدمات میں سرعت لانا بتايا گيا ہے۔ القحطانی نے مزيد كہا كہ یہ سہولت مقامات مقدسہ مكہ اور مدينہ تك ہی محدود ہو گی اور مناسك حج كے اختتام تك یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
321172