اٹلی كا " مڈ فلم" عالمی فيسٹيول فلسطينی فلم نے جيت ليا

IQNA

اٹلی كا " مڈ فلم" عالمی فيسٹيول فلسطينی فلم نے جيت ليا

15:00 - November 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1709777
بين الاقوامی گروپ: رشيد مشہراوی كی تيار كردہ فلم " عيد ميلاد ليلی" جس كا عنوان فلسطينی عوام كی استقامت ہےاس فلم كو اٹلی كے مڈ فلم فيسٹيول میں پہلا انعام ديا گيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " المنار" خبررساں ادارے نے لكھا ہے كہ اس فيسٹيول كی انتظامیہ نے ايك بيان صادر كيا ہے جس میں فيسٹيول كا باقاعدہ انعام اس فلم " عيد ميلاد ليلی" كو ديا گيا۔ اس بيانیہ میں آيا ہے كہ یہ فلم فسلطين ، تيونس اور ہالينڈ كی مشتركہ كاوش ہے جس مٰين محمد بكری جو فلسطين كے مشہور اداكار ہیں انھوں نے مركزی كردار ادا كيا ہے۔ اس فلم میں فلسطين عوام كی مشكلات ، اور روزمرہ كے مسائل غزہ كا محاصرہ اور اسرائيل فورسز كےمقابلے میں فلسطينيوں كی مقاومت كو بہترين انداز میں پيش كيا گيا ہے۔ اس فيسٹيول مٰیں ۱۴۴ فلمیں پيش كی گئی ہیں اور یہ فيسٹيول اٹلی كےشہرر وم میں منعقد كيا گيا تھا۔
321265
نظرات بینندگان
captcha