قاہرہ میں بين المذاہب مكالمے كے لئے نشست كا آغاز

IQNA

قاہرہ میں بين المذاہب مكالمے كے لئے نشست كا آغاز

9:32 - November 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1710428
بين الاقوامی گروپ :۱۸ نومبر ۲۰۰۸ء كو برطانیہ كے كليسوں اور مكالمہ بين اديان كميشن كے درميان ايك مشتركہ نشست قاہرہ میں منعقد ہوئی ہے جس میں جامعۃ الازہر كے چانسلر 'سيد محمد طنطاوی" نے شركت كی ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی "ايكنا"كی رپورٹ كے مطابق مكالمہ بين اديان كميش كے سربراہ شيخ "عبد الفتاح" نے اس نشست كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نشست میں "انسانی زندگی پر اديان كے كردار " كے موضوع پر تبادلہ خيال كيا جائے گا ۔
انھون نے كہا كہ مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان گفتگو اور مكالمہ انسانيت كے مفاد میں ہے اس دو روزہ نشست مين "شيخ عبد الفتاح" كی سربراہی میں جامعہ الازہر كا ايك وفد اور "روآن ويليامز ' كی سربراہی میں برطانیہ كے كليسوں كا ايك وفد شركت كررہاہے اوراس نشست میں مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان روابط ، امن وامان اور شدت پسندی كے خاتمے جيسے موضوعات زير بحث آئين گے ۔

۳۲۱۷۲۳
نظرات بینندگان
captcha