بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی "ايكنا " نے سعودی عرب كے روزنامہ " الرياض " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ صوبہ " المخوات" كے ادارہ تعليم و تربيت كے انچارج " سعيد محمد بن مخايش " نے ان مقابلوں كے متعلق گفتگوكرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے سات موضوعات پر ہوں گے جن میں پہلا موضوع تجويد كے ساتھ حفظ قرآن ہے ۔
انھوں نے وضاحت كی كہ ان مقابلوں كے بقیہ موضوعات مندرجہ ذيل ہیں ، حفظ ۲۰ پارے تجويد اور تلاوت كے ساتھ ، حفظ ۱۵ پارے تجويد اور تلاوت قرآن كے ہمراہ ، حفظ ۱۰ پارے ، حفظ ۵ پارے ، ۲۹ ویں اور ۳۰ ویں پارے كا حفظ اور ۳۰ ویں پارے كا حفظ تجويد اور تلاوت قرآن كے ساتھ ۔
جناب سعيد بن مھمد مخايش نے مقابلوں كے انعقاد كا مقصد قرآن مجيد كی خدمت، طلباء كو حفظ ، تلاوت، تجويد اور ترتيل قرآن كےمقابلوں میں شركت كا موقع فراہم كرنا اور طلباء میں قرآنی معانی میں تدبر كا اشتياق پيدا كرنا ہے ۔
323843