بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی " ايكنا : نے خبر رساں ايجنسی " صبا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كانفرنس میں "oic"كے سربراہ " اكمل الدين احسان اوغلو" ، الازہر يونيورسٹی كے سربراہ" محمد سيد طنطاوی" فلسطين میں امور اسلامی كونسل كے سربراہ " عكرمۃ صبری" علماء اسلام كونسل كے سربراہ " يوسف قرضاوی'' مفتی مصر " علی جمعہ" اور مفتی عثمان شيخ'' احمد الخليلی'' نے شركت كی ۔
اس كانفرنس میں " مفہوم اسلام " " اسلام كا غير مسلموں كے ساتھ طرز عمل اور "اسلامی اعتدال پسندی،اسلامی تعليمات میں شدت پسندی سے دوری" جيسے موضوعات پر بحث كی گئی اس كے علاوہ اس كانفرنس میں شيخ احمد الخليلی نے " اسلام میں مسجد كے مقام" " عكرمہ صبری" نے "معاشرے میں مسجد كے كردار "، " حارث انصاری " نے " وحدت اسلامی " كی بنيادیں اور مفتی مصر "علی جمعہ" نے " اسلام كا غير مسلموں كے ساتھ سلوك كے موضوع پر مقالہ پيش كيا ۔
323905