بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)نے " المجاہد" سائٹ كے حوالےسے رپورٹ دی ہے كہ اس سال ۳۰ لاكھ مسلمان حج بيت اللہ سے مشرف ہوں گے اور حج كی ادائيگی كے لئے بڑی تعداد مين حجاج كرام مكہ مكرمہ پہنچ رہے ہیں ۔
ان دنوں میں حجاج كرام بڑی شدت سے روز عرفہ اور مناسك حج كا انتظار كررہے ہیں اور مسجد الحرام میں ايك روحانی ماحول میں پروردگار سے اپنے گناہوں كی مغفرت كا سوال كررہے ہیں۔
ہر نماز كے بعد بيت اللہ الحرام كے اطراف كی سڑكیں لوگوں كے جمع غفير كی وجہ سے بندہو جاتی ہیں ۔
تمام حجاج كرام كا ايك قبلہ كی طرف رخ كركے نماز پڑھنا اسلام كی عظمت اور قدرت كی ياد دلاتا ہے
324418