بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۲۹ نومبر ۲۰۰۸ء كو ايرانی صدر محمود احمد نژاد نے سوڈان كے صدر عمر البشير سےملاقات میں كہا كہ ظلم كے مقابلے اس كو كاميابی نصيب ہو گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلام مخالف طاقتیں ، اقتصادی، سياسی اور فوجی لحاظ سے كمزور ہو رہی ہیں۔ انھوں نے ملاقات میں اپنے سوڈانی ہم منصب سےدنيائے اسلام كےمسائل پر تبادلہ خيال كيا۔ سوڈان كے صدر جناب عمرالبشير نے بھی دو ممالك كےباہمی دلچسپی كے امور پر تعاون پر خوشی كا اظہار كيا ۔انھوں نے علاقائی اور بين الاقوامی مسائل پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايسا معلوم ہوتا ہے كہ دنيا فلسطين ، افغانستان اور سومالیہ كےمسائل كو بھول گئی ہے اور ہم اقوام كے حقوق كےدفاع كے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ايران كے مؤقف كی حمايت كرتے ہیں۔ سوڈان كے صدر نےمزيد كہا كہ دشمن كچھ بھی نہیں بگاڑ سكتا اور اس كی شكست كی علامات ظاہر ہو چكی ہیں۔
327636