بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بلغاریہ كےروزنامہ " ترود" كےحوالےسے رپورٹ دی ہے كہ اس ملك كا سب سے بڑا پبلشرز بلغاری زبان میں قرآن مجيد كی دوبارہ اشاعت كرنا چاہتا ہے۔ اس پبلشرز كےانچارج نے كہا ہے كہ قرآن مجيد كا نيا ایڈيشن پہلے ایڈيشن سےمختلف ہو گا۔ كيونكہ اس ایڈيشن میں بلغاری زبان میں صرف قرآن مجيد كا ترجمہ ہو گا۔ عربی عبارت نہیں ہو گی اور ا س ایڈيشن كا حجم بھی كم ہو گا۔ انھوں نے بلغاری زبان میں قرآن مجيد كی دوبارہ اشاعت كا مقصد بلغاريوں میں قرآنی تعليمات كی ترويج قرار ديا۔ ياد رہے كہ بلغاری زبان میں قرآن مجيد كا ترجمہ ۱۹۹۰ میں پروفيسر " تيوفانف" نے كيا تھا۔
328149