دنيائے اسلام كےبعض ممالك میں عيد قربان منائی گئی

IQNA

دنيائے اسلام كےبعض ممالك میں عيد قربان منائی گئی

14:38 - December 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1717772
بين الاقوامی گروپ: بعض اسلامی ممالك جيسےسعودی عرب ، كويت ، قطر، بحرين، اور امارات میں پير كےروز عيد قربان كی نماز ادا كی گئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق سعودی عرب كی سركاری خبررساںايجنسی " SPA" نے لكھا ہے كہ مسلمانوں نے نماز عيد ادا كرنے كے بعد غزہ میںفلسطينی محاصرے پر اسرائيل كےخلاف زبردست نعرہ بازی كی ہے اور اس محاصرے كو ختم كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔ بيت اللہ الحرام كےحجاج نےبھی پير كی صبح نماز عيد مسجد الحرام كی معنوی اور روحانی فضا میں ادا كی اور مسلمانوں كے درميان اتحاد و يكجہتی اور دشمنان اسلام كی سازشوں كو نا كام كرنے كا تجديد عہد كيا۔ ايران اور بعض دوسرے عربی اور اسلامی ممالك میں منگل كے روز عيد الاضحی منائی گئی۔
331460

نظرات بینندگان
captcha