بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے نيوز ايجنسی " صوت العراق" سےنقل كيا ہے كہ آيت اللہ مدرسی كا ايك پيغام اہل بيت (ع) چينل سے عراق میں نشر ہوا جس میں انھوں نے زائرين بيت الحرام سےاپيل كی كہ حج كے معنوی اور نورانی اقدار سے غافل نہ ہوں۔ انھوں نے ايام حج كو روح انسانی كی تطہير كےايام قرار ديا اور كہاكہ اعمال حج انسان كی زندگی پربہت زيادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ اور ان كے آثار افراد كی انفرادی و اجتماعی زندگی كےطريقہ كارو كردار میں مجسم ہوتے ہیں انھوں نے مسلمانوں سےاپيل كی كہ اپنی اسلامی شناخت كو حفاظت اسلامی اقدار اور اہل بيت (ع) كےپيغام كو اسلامی معاشروں میں عام كرنے كےلیے حج كے بہترين موقعہ كو ہاتھ سے جانے نہ دیں۔
332088