بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ " Europenews" نے لكھا ہے كہ " فلينڈرز" صوبہ كے وزير ثقافت نے افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ اسلامی سنٹر لوگوں كو اسلامی تعليمات اور مسلمانوں كےلیے ضروری معلومات كو فراہم كرنے كے لیے ممدو معاون ثابت ہو گا۔ انھوں نے مغربی میڈيا میں نشر ہونے والی مسلمانوں كے بارے میں غلط معلومات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ بلجيئم كے عوام اور میڈيا اب اسی سنٹر كی طرف رجوع كر كے درست اور صحيح اسلامی معلومات حاصل كرے گا تاكہ عوام تك صحيح اسلامی معلومات پہنچائی جا سكیں۔ اس اسلامی سنٹر كے آئندہ پروگراموں میں اسلامی تہذيب كے تعارف كی خاطر سيميناروں اور گفتگو پر مشتمل اجلاسوں كا سلسلہ شامل ہے۔
332800