عراق قابض قوتوں سےبے نياز

IQNA

عراق قابض قوتوں سےبے نياز

21:00 - December 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1720419
بين الاقوامی گروپ: علامہ محمد حسين فضل نے ايك اعلامیہ میں كہا ہے كہ قابض كا عراق میں رہنا امريكی سوچ ہےجبكہ عراقی عوام اپنی تاريخ رقم كرنے پر خود قادر ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے نيوز ايجنسی بنيات سےنقل كيا ہے كہ علامہ فضل اللہ نے جارج بش كے عراق میں آخری سفر پر تنقيد كی ہے كہ امريكی صدر كی كوشش ہے كہ اپنی فتح كے بارے میں دوسروں كو آگاہ كرے جبكہ دنيا امريكی ناكام پاليسيوں كو جانتی ہے۔ درحالانكہ بش كی صدارت كے آخری دور میں اس كو فقط شكست كا تحفہ ديا جا سكتا ہے۔ اس بيانے میں آيا ہےكہ بش كا آخری عراق كا دورہ اظہار نفرت كا باعث بنا ہے۔ علامہ نے منتظر الزيدی كی طرف سے بش كو جوتے مارے جانے كے حوالے سے كہا كہ اگرنئی امريكی حكومت عراقی مسائل میں الجھی تو اس كے لیے مزيد شكست كا باعث بنے گا اور زيادہ جوتے پڑنے كا موجب بن سكتا ہےجس كی وجہ سے تمام عوام مخالف منصوبے خاك میں ملا دیے جائیں گے۔ انھوں نے امريكی مفادات كے محافظ ممالك سے كہا كہ انھیں علم ہونا چاہیے كہ ملت اسلامی پر زيادہ دباو ان كی آزادی اور ظلم مخالف سوچ پر جلتی كے تيل كا كام كرے گا۔
334707
نظرات بینندگان
captcha