بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايران كی طلباء تنظيم كے تعلقات عامہ نےكہا ہے كہ ايرانی بچوں نے تمام طلباء سے اپيل كی ہے كہ وہ SMS ،ای ميل اور ديگر ذرائع سے غزہ میں محاصرہ شدہ بچوں كےلیے محبت كے پيغام ارسال كریں رپورٹ كے مطابق اسكولوں كے بچے سات كلموں پر مشتمل مختصر پيغام ارسال كر سكتے ہیں اور ghazeh@ayandehsaz پر ای ميل بھی كر سكتے ہیں۔ رپورٹ میں غزہ كے سانحہ پر عالمی اداروں كی خاموشی كی مذمت كرتےہوئے كہا گيا ہے كہ غزہ كی خطرناك صورتحال آہستہ آہستہ ايك انسانی فاجعہ كی صورت اختيار كر رہی ہےجس میں بے گناہ مسلمان اپنے جائز حقوق كا دفاع كرنے كے باعث ظلم و بربريت كا شكار ہو رہے ہیں اوراسرائيل اپنے جرائم میں روز بروز اضافہ كر رہا ہے۔ طلباء كےان پيغامات سے ۱۱۰ پيغاموں كو منتخب كر كے نفيس انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
333495