بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويتی روزنامہ " السياسۃ" نے لكھا ہے كہ اس بيان میں آيا ہے كہ اس قرآن كے صفحات، آيات كی ترتيب، بعض سورتوں میں تداخل، ناقص آيات وغيرہ جيسی اغلاط موجود ہیں۔ اس بيان میں مزيد آيا ہے كہ قرآنی نسخہ جات ان اغلاط كےباعث قاری كے لیے مشكلات كا باعث ہیں اس قرآن كی اشاعت " دارمصحف آفريقا" نامی سوڈانی پبلشرز نے كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امو ركے تعاون سے كی ہے اور اس كے تين ہزار نسخے ہدیہ كے طور پر كويت كےدينی اور ثقافتی اداروں كو ارسال كیے گئے ہیں۔
334426