عراقی مسلمانوں كا منتظر الزيدی كی حمايت میں مظاہرہ

IQNA

عراقی مسلمانوں كا منتظر الزيدی كی حمايت میں مظاہرہ

13:23 - December 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1721062
بين الاقوامی گروپ: عراق میں بش پر جوتا باری كرنےوالے عراقی خبرنگار منتظر زيدی كی رہائی كے لیے عراق میں بہت بڑا مظاہرہ كياگيا اورمنتظرزيدی كی فوری رہائی كا مطالبہ كيا گيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق امارات كےروزنامہ" البيان" نے لكھا ہے كہ اس مظاہرے میں عراقيوں نے بھر پور شركت كی اور منتظرزيدی كی گرفتاری پر اعتراض كرتے ہوئے ان كی فوری رہائی كا مطالبہ كيا۔ رپورٹ كے مطابق ۲۰۰ وكلا نے جن میں سے بعض امريكی بھی ہیں نے كہا ہے كہ وہ الزيدی كے دفاع كے لیے پورے طور پر تيار ہیں۔ عراقی فٹبال ٹيم كے سابقہ كوچ عدنان حمد" نے خبرنگار كی اس حركت كی تعريف كرتے ہوئے ان جوتوں كو ايك لاكھ ڈالر كی قيمت پر خريدنے كا اعلان كيا ہے۔ منتظرالزيدی عراقی سیٹلائٹ چينل البغدادیہ كے صحافی ہیں جنہوں نے بش پر ايك نيوز كانفرنس میں جوتا باری كر دی تھی۔
334916
نظرات بینندگان
captcha