یہودی شدت پسندوں كی طرف سے پيغمبر اسلام (ص) كی توہين

IQNA

یہودی شدت پسندوں كی طرف سے پيغمبر اسلام (ص) كی توہين

15:05 - December 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1721610
بين الاقوامی گروپ: مقبوضہ فلسطين كے شہر " يافا" كی مسجد " الجر" كی ديواروں پر یہودی شدت پسندوں نے پيغمبر اسلام (ص) كے حوالے سے توہين آميز چاكنگ كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق " معا" نيوز سائٹ نے لكھا ہے كہ " يافا" شہر میں اسلامی تحريك كےسربراہ " احمد ابوعجوہ" نے ايك بيان میں مسجد الجر كی توہين پر مذمت كی اور مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ وہ اس توہين آميز اور یہودی قوم پرستی پر مشتمل اقدام كی كھلے لفظوں میں مذمت كریں۔ الاقصی ميراث اور وقف كے ادارہ كے سربراہ " زكی اعنباریہ" نے اس حوالے سے كہا ہے كہ كل جب نمازی ،" نماز كی ادائيگی كے لیے " يافا" كی مسجد الجر كی طرف گئے تو انھوں نے ديكھا كہ پيغمبر اسلام (ص) اور مسلمانوں كی توہين پر مشتمل عبرانی زبان میں مسجد كی ديواروں پر چاكنگ كی گئی تھی۔ انھوں نے كہا كہ " يافا" شہر كے شدت پسند یہودی ان حالیہ سالوں میں منظم انداز سے اسلامی مقدسات كی توہين كا ارتكاب كر رہے ہیں جن میں سے ايك نمونہ مسجد" حسن بك" كو آگ لگانا اور اس شہر میں واقع مسلمانوں كے قبرستان كو نابود كرنا وغيرہ شامل ہے۔
336420

نظرات بینندگان
captcha