حضرت مسيح كے روز ولادت میں شكوك وشبہات

IQNA

حضرت مسيح كے روز ولادت میں شكوك وشبہات

15:26 - December 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1721633
بين الاقوامی گروپ: نجوميوں كے ايك گروہ نے اپنی نئی تحقيقات میں حضرت مسيح كے ۲۴ دسمبر كو پيدا ہونے پر شك و ترديد كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق " المينار" نيوز چينل نے كہا ہے كہ نجوميوں نے اپنے دقيق علمی اعداد و شمار كے بعد كہا ہے كہ حضرت مسيح كا روز ولادت ۲۴ دسمبر كو ہونا درست نہیں ہے بلكہ ان كے روز ولادت كی دقيق تاريخ ۱۷ جنوری ہے۔ نجوميوں نے كہا ہے كہ كرسمس ستارہ كے ظہور سے وابستہ گراف سےظاہر ہوتا ہے كہ یہ ستارہ ۱۷جنوری كی تاريخ بتاتا ہے۔ آسٹريلوی نجومی " ڈيف انگی" نے كہا ہے كہ میں نے ستاروں كے مقامات كی تلاش میں بہت پيچيدہ كمپيوٹری پروگراموں سے استفادہ كيا ہے اور اپنے ساتھيوں كی مدد سے شب ميلاد مسيح كے ستارے كو پانے كے لیے نقشہ واضح كيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ ہم اس تحقيق كے ذريعہ دين كو بے ارزش كرنے كے درپے نہیں ہیں بلكہ ہماری جدوجہد دين كی حمايت كےلیے ہے۔ كرسمس ستارے كا ظہور اناجيل میں حضرت مسيح كے ميلاد كی علامت كے طور پر آيا ہے جس كی خبر تين زردشتی دانشوروں نے دی تھی۔
336223

نظرات بینندگان
captcha