حضرت ابو الفضل العباس كے حرم مطہر میں عراق كے آئمہ مساجد كی كانفرنس

IQNA

حضرت ابو الفضل العباس كے حرم مطہر میں عراق كے آئمہ مساجد كی كانفرنس

13:46 - December 24, 2008
خبر کا کوڈ: 1722437
بين الاقوامی گروپ: محكمہ اوقاف شيعہ عراق كی جانب سے عراق كےآئمہ مساجد اور موذن حضرات كی كانفرنس بلائی گئی جس كا آغاز ۲۱ دسمبر كو كربلا میں حضرت ابوالفضل العباس كے حرم مقدس میں ہوا۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' ) خبررساں ادارے صورت العراق كےمطابق محكمہ اوقاف شيعی كےسربراہ صالح الحيدری نےكانفرنس كے افتتاحی خطاب میں كہا آئمہ مساجد كو چاہیے كہ عوام كی مذہبی ، تہذيبی اور فكری سطح كو بلند كرنے كی كوشش كریں اور غلط افكار و نظريات كو پھيلانے سےاجتناب كریں۔ انھوں نے كہا كہ آئمہ مساجد كی تقارير معاشرے كی فكری سطح كو بلند كرنے اور مختلف گروہوں كےدرميان وحدت و يكجہتی كو فروغ دينے كا بہترين ذريعہ ہیں۔ صالح الحيدری نے كہا كہ آئمہ مساجد اور مبلغين كو دينی مدارس اور ثقافتی مراكز كےساتھ مل كر اسلام اور عراق كی خدمت كےلیے كھڑے ہوجانا چاہیے۔ انھوں نے آخر میں وضاحت كی كہ محكمہ اوقاف شيعہ عراق نے مساجد و امام بارگاہوں كو سياسی يا انتخابی سرگرميوں میں استعمال كرنےپر پابندی لگا دی ہے۔ حضرت ابوالفضل العباس كے حرم مقدس میں ہونے والی آئمہ مساجد كی كانفرنس ۲۲ دسمبر كو اختتام پزيرہوئی۔
336241

نظرات بینندگان
captcha