يورپين پارليمنٹ نے سعودی عرب میں كليسا كی تعمير كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

يورپين پارليمنٹ نے سعودی عرب میں كليسا كی تعمير كا مطالبہ كيا ہے

11:42 - December 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1723094
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كےدارالحكومت رياض میں يورپين پارليمنٹ كے سربراہ " ہانس گرٹ " نے سعودی عرب كےوزير خارجہ " سعود الفيصل" سےملاقات كی اور سعودی عرب میں كليسا كی تعمير كا مطالبہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' نے " راصد نيوز چينل " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورپين پارليمنٹ كےسربراہ " ہانس گرٹ" نے كہا ہے كہ اس وقت سعودی عرب میں كيتھولك عيسائيوں كی كافی تعداد رہائش پذير ہے ليكن حضرت مسيح كی ولادت اور دوسری دينی اعياد كے لیے ان كےپاس كوئی كليسا موجود نہیں ہے۔ انھوں نے اس ملاقات میں كہ جس میں اسلامی كانفرنس كے عہدہ دار بھی شريك تھے كہا كہ اكثر يورپين ممالك اپنے اپنے ممالك میں مساجد كی تعمير كی حمايت كرتے ہیں اس لیے اسلامی ممالك كو بھی چاہیے كہ وہ ان ممالك میں كليساوں كی تعمير كی بھی اجازت دیں۔ ہانس گرٹ نے وضاحت كی كہ مكہ اور مدينہ كيوں كہ مسلمانوں كےمذہبی شہر ہیں ان میں كليسا كی تعميرممكن نہیں ليكن سعودی عرب كے دوسرے شہروں میں كليسا كی تعمير میں كوئی حرج نہیں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اديان كے پيروكاروں كو اپنے مذہبی مقامات كی تعمير میں آزادی ہونی چاہیے تاكہ وہ اپنے مذہبی فرائض انجام دے سكیں۔ واضح رہے كہ اس وقت سعودی عرب میں لاكھوں كی تعداد غير ملكی كام كرتے ہیں جن میں ايك ملين فلپائنی باشندے ہیں جواكثر مسيحی ہیں واضح رہے كہ سعودی حكام كئی دفعہ كہہ چكے ہیں كہ سعودی عرب میں كليسا كی گنجائش نہیں ہے اور اس وقت سعودی عرب میں كوئی كليسا موجود نہیں ہے۔
337782
نظرات بینندگان
captcha