كتاب ( المذہب والوطن) كا سواحلی زبان میں ترجمہ شائع ہو گيا

IQNA

كتاب ( المذہب والوطن) كا سواحلی زبان میں ترجمہ شائع ہو گيا

13:09 - December 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1723139
بين الاقوامی گروپ: سعودیہ عرب كے شہر قطيف كے امام جمعہ حسن الصفار كی كتاب " المذہب والوطن" كا سواحيلی زبان میں ترجمہ شائع ہو گيا ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی " ايكنا'' ) Saffar.org كے مطابق مذكورہ كتاب كا سواحيلی زبان میں ترجمہ كينيا میں اسلامی علوم كے ماہر" خلفان كيا" نے (MADHEHBV NANCHI) كےعنوان سے كيا اور اس كتاب میں وہ تمام انٹرويوز شامل ہیں جوسعودی عرب كے اخبار "المدينہ "كے اسلامی و تہذيبی شعبہ كے سربراہ عبدالعزيزقاسم نے قومی اور مذہبی بھائی چارہ كے موضوع پر حسن الصفار سے كئے تھے۔ كتاب" المذہب والوطن" میںتحرير ہے كہ كسی شخص كا مذہبی اور دينی لگاو قومی مفادات سے نہیں ٹكراتا ۔ وطن سے عشق ايمان كا حصہ ہے، جو وطن كا غدار ہو اس كا كوئی دين نہیں ہوتا۔اس كتاب كا پہلا ایڈيشن ۲۰۰۶ء میں " العربیۃ" بيروت اور دوسرا ایڈيشن ۲۰۰۸ء میں" اطياف" قطيف ، سعودی عرب كی طرف سے شائع ہوا۔ اب تك شيخ حسن الصفار كی سواحيلی زبان میں ترجمہ ہونی والی كتابوں میں " الامام الحسن (ع) و نہج البناء الاجتماعی" ، " الامام المہدی (ع) و بشائرالامل" ، " الزواج ، اغراضھ و احكامہ" ، " السلفيون والشيعۃ نحوعلاقۃ افضل" اور " النفس منطقۃ الخطر" قابل ذكر ہیں۔
336753

نظرات بینندگان
captcha