بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے (Islam Online) سے نقل كيا ہے كہ جوانگجو،جنوبی چين كا ايك مركزی اور تجارتی شہر ہے، اس شہر كی اكثريت مسلمانوں پر مشتمل ہے حالیہ سالوں میں دنيا كےمختلف اسلامی ممالك كے تاجروں كی اس شہر میں آمد اور كاروباری سرگرميوں كی وجہ سے اس شہر كی اقتصادی حالت میں بہتری آئی ہے۔ آج سے تقريباً ايك ہزار سال پہلے كچھ مسلمان تاجر یہاں آ كر بس گئے تھے، شہر كی اسلامی انجمن كے مطابق اس وقت ۵۰ سے ۶۰ ہزار مسلمان گوانگجو میں زندگی گزار رہے ہیں۔ شہر میں ۴ مساجد ہیں جن میں ۱۰ ہزار سے زائد مسلمان جمعہ كےدن نماز ادا كرتے ہیں، بہت بڑی تعداد میں ہوٹل بھی موجود ہیں جن میں چينی، افريقی ، عربی، اور تھائی لينڈی كھانے تيار كیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں بازاروں میں دينی كتابیں ، اليكڑونك قرآن اور دوسری روز مرہ كی چيزیں بھی آسانی سے دستياب ہیں۔
337909