بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی اصفہان برانچ كی رپورٹ كےمطابق ، شہيد فاونڈيشن كاشان كی جانب سے شہداء اور جانباز افراد كے خاندانوں كے لیے كل ايران مقابلوں كا شہری سطح كے مرحلہ كا انعقاد كيا گيا ہے۔ اس خصوصی مقابلہ میں ہرتعليمی سطح كے طلباء اور طالبات شركت كر سكیں گےاور قرائت ، مفاہيم قرآن ، تفسير اور حفظ میں سے كسی ايك شعبہ كا انتخاب كر سكتے ہیں۔ قرائت اور حفظ كے شعبہ سے تعلق ركھنے والے طلباء اور طالبات كا زبانی امتحان ۱۴ فروری ۲۰۰۹ اور مفاہيم تفسير سےمتعلق طلباء طالبات تحريری امتحان ۲۰ فروری كو ہو گا۔
338540