سونے كے پانی سے لكھے گئے قرآن كی فلسطين میں فروخت

IQNA

سونے كے پانی سے لكھے گئے قرآن كی فلسطين میں فروخت

12:13 - December 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1724310
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كے شہر " عكا" كے خطيب " اياد وليد افندی" كے مطابق قرآن كريم كا سونے كے پانی سے لكھا گيا قديم خطی نسخہ فروخت كےلیے پيش كيا جا چكا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " الجزيرہ نیٹ" سے نقل كيا ہے كہ اياد افندی نے اپنے ايك انٹرويو میں بتايا كہ یہ خطی نسخہ تقريبا ۲۸۰ سال پرانا ہے جس كوسونے كے پانی سے لكھنے كی سعادت فلسطين كے معروف خطاط حسن فيضی نے حاصل كی۔ انھوں نے كہا كہ اس كےعلاوہ ۳۰۰ سال پرانی ديگر عربی اور فارسی كتابیں بھی قابل فروخت ہیں اياد وليد افندی نے وضاحت كی كہ " ابراہيم حقی" كا فارسی زبان میں لكھا تاريخی انسائيكلوپیڈيا، عربی ، تركی،اور فارسی زبان پر مشتمل ۲۶۰ سال پرانی كتاب '' اشعار صوفی" ، ۲۸۰ سال پرانی كتاب علم تجويد و قرآن ، ۲۶۱ سال پرانی عربی كتاب "دعا" ، اور ۲۵۳ سال پرانی كتاب " روايات تاريخی اسلامی و احاديث نبوی (ص) بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ انھوں نے ان كتابوں كو بيچنے كی وجہ بتاتے ہوئے كہا اتنی قيمتی اور گرانقدر كتب كی نگہداری اور حفاظت ان كے محدود وسائل كيوجہ سےممكن نہیں ہے۔
339017
نظرات بینندگان
captcha