بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "صوت العراق" خبررساں ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ اجلاس میں اسلامی شخصيات ، اسكالرزاور دانشوروں كی ايك بڑی تعداد شركت كرے گی۔ شركاء تين روزہ عالمی اجلاس میں " اسلامی وحدت و يكجہتی كی عملی راہیں" دنيائے اسلام اور اسلامی وحدت كو در پيش مشكلات" دنيائے اسلام میں دين اور سياسی بيداری كے اسباب" وحدت كے قيام میں اسلامی تحريكوں كا كردار" كے موضوعات پرمقالات پيش كریں گے۔ اجلاس كے تيسرے روز اسلام اور عيسائيت كے موضوع پر گول ميز اجلاس ہو گا جس میں مسلمان اور عيسائی علماء و دانشورشريك ہوں گےاور دنيا كو در پيش مشتركہ چيلنجز پر بات كریں گے۔
338867