بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " صوت العراق" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ لندن میں عالمی وحدت اسلامی كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے " جابرالجابری" نے كہا كہ مسلمان علماء اور دانشوروں نے ہميشہ باہمی كشمكش اور اختلاف كوختم كرنے اور وحدت و يكجہتی كو فروغ دينے میں بہت موثر كردار ادا كيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ عراقی معاشرے میں بدامنی اور مذہبی و سياسی اختلافات كی وجہ سے خانہ جنگی كا خطرہ لاحق ہورہا تھا جسے عراقی مراجع تقليد اور مسلمان رہنماوں نے روكا اور عراقی معاشرے كو وحدت و يكجہتی اور امن و امان كی طرف لانے میں بہت موثر كردار ادا كيا ۔ انھوں نے تجويز پيش كی كہ اسلامی ممالك وحدت اسلامی كے لیے كوشاں افراد میں سے برتر شخصيت كےلیے نوبل انعام مقرر كریں۔
340124