اٹلی كی سوشلسٹ پارٹی نے مطالبہ كيا ہے كہ اٹلی اسرائيل كے ساتھ اپنے تمام معاہدے منسوخ كردے

IQNA

اٹلی كی سوشلسٹ پارٹی نے مطالبہ كيا ہے كہ اٹلی اسرائيل كے ساتھ اپنے تمام معاہدے منسوخ كردے

13:16 - December 31, 2008
خبر کا کوڈ: 1725590
بين الاقوامی گروپ: سوشلسٹ پارٹی " PSI" كے اركان نے اٹلی كے صدر "جارجيو ناپولیٹانو" سے درخواست كی ہے كہ اسرائيل اوراٹلی كے مابين تمام فوجی معاہدوں كو ملتوی كردیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے "SANA" سے نقل كيا ہےكہ اٹلی كی سوشلسٹ پارٹی كے بين الاقوامی امور كے نمائندہ " جيكب وينئير" نے كہا ہے كہ اٹلی كے قوانين كےمطابق جنگی جرائم كے مرتكب كسی بھی ملك سے فوجی معاہدے ملتوی ہوجاتے ہیں اور اس وقت یہ قانون اسرائيل پر لاگو ہونا چاہیے۔ اٹلی كی حزب اختلاف لبرل پارٹی كے سربراہ " والٹر ويلیٹرونی" نے اس بات پر زور ديا كہ عالمی معاشرے كو فلسطينی عوام كے قتل عام كو روكنے كے لیے اقدامات كرنا ہوں گے۔ انھوں نے كہا كہ جنگ ايك دوسرے كے حقوق كا احترام كرنے سے ہی بند ہوتی ہےاور یہی وہ راستہ ہے جس پر چلنے سے مشرق وسطی میں امن و امان كی صورت حال بہتر ہو سكتی ہے۔انہوں نے مطالبہ كيا ہےكہ اسرائيل فوری طور پر اپنے حملے بند كرے اور عالمی معاشرے بھی اس مسئلہ میں بھر پور دلچسپی كا مظاہرہ كرے۔
340890

نظرات بینندگان
captcha