بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "الجزيرہ" سٹلائٹ چينل نے كہا ہے كہ پانچ F-16 طياروں نے جنوبی غزہ كے علاقے " تل الہوا " میں واقع اسلامی يونيورسٹی كو نشانہ بنايا اور يونيورسٹی كو منہدم كرديا ۔ حملے كے بعد ايمبولينس اور امدادی عملہ فورا علاقے میں پہنچ گيا اور زخميوں اور شہدا كی تلاش شروع كردی ۔ الجزيرہ كی رپورٹ كے مطابق ابھی تك ان حملوں میں زخمی يا شہيد ہونے والوں كی تعداد كا اندازہ نہیں ہو سكا۔ تاہم يونيورسٹی كو مكمل طور پر تباہ كر ديا گيا ہے۔
340003