كويت میں غيرعرب لوگوں كے لیے قرآن سنٹر كا افتتاح

IQNA

كويت میں غيرعرب لوگوں كے لیے قرآن سنٹر كا افتتاح

12:30 - January 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1727210
بين الاقوامی گروپ: كويت میں آباد غيرعرب افراد كے لیے قرآنی تعليمی ادارہ قائم كر ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويتی اخبار" القبس " نے لكھا ہے كہ قرآن سنٹر،كويتی وزارت اوقاف اور مذہبی امور كی جانب سے بنايا گيا ہے۔ وزارت اوقاف و مذہبی امور كے نائب وزير " عادل الفلاح" نےاس حوالے سے بات كرتے ہوئے بتايا كہ سنٹر میں قرآنی مفاہيم ، اسلامی علوم اور قرآنی اصولوں كی تعليم كا بندوبست كيا گيا ہے تاكہ عرب افراد بھی اس ادارہ كے ذريعہ زيور تعليم سےآراستہ ہو سكیں۔ انھوں نے كہا كہ اس خصوصی سنٹر كو بنانے كا بنيادی مقصد قرآنی اور دينی تعليمات كو غيرعرب افراد فروغ میں فروغ دينا ہے۔انھوں نے كہا كہ قرآن سنٹر عالمی اداروں اور كويت میں قائم دوسرے ممالك كے سفارت خانوں سے تعاون كر رہا ہے ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ عرب ممالك كے بعض تعليمی اداروں نےہمیں اپنی پيشہ وارانہ خدمات پيش كرنے كا عندیہ ديا ہے۔
342462

نظرات بینندگان
captcha