SMS كے ذريعہ غزہ كی عوام كے ساتھ اظہارہمدردی

IQNA

SMS كے ذريعہ غزہ كی عوام كے ساتھ اظہارہمدردی

11:41 - January 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1729338
بين الاقوامی گروپ: قطركے عوام اسرائيلی حملے كے پہلے روز سے ہی ايك دوسرے كو SMS ارسال كر كے فلسطينی عوام كے ساتھ ہمدردی كا اظہار كر رہےہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قطر كے اخبار " الشرق" نے لكھا ہے كہ قطر كے عوام اور تمام تنظيموں نے SMS بھيج كر فلسطين كی مظلوم ملت كے ساتھ ہمدردی كا اظہار كيا ہے اور فلسطينی مسلمانوں سے اسرائيلی جارحيت كےسامنے ڈٹے رہنے كی اپيل كی ہے۔ SMS میں غزہ كے مظلوم عوام كی امداد و حمايت اور اسرائيلی حكمرانوں سے شديد نفرت كے پيغامات درج تھے۔ بعض پيغاموں میں قطر كے شہريوں سے فلسطينی مجاہدين كے لیے دعا اور نماز ادا كرنے كی بھی درخواست كی گئی ہے۔ قطر كی وزارت اوقاف سےوابستہ " الاسلامیہ" اور " دعوت" ٹی وی چينلز نے غزہ كے عوام سے اظہار ہمدردی كے لیے مختلف اشتہارات دیے ہیں۔
345203
نظرات بینندگان
captcha