(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") " الجزيرہ نیٹ" كےمطابق امريكی مصنف پٹيرك مارٹن نے ۱۰ جنوری كو ايك مضمون لكھا جس كا عنوان تھا" حماس كو موت نہیں" انہوں نے مضمون میں لكھا كہ حماس كسی صورت میں اسرائيل كو تسليم نہیں كرے گی كيونكہ یہ اقدام در حقيقت اسرائيلی مظالم كے سامنے تسليم ہو جانے كے مترادف ہو گا۔ پیٹرك مارٹن نے مزيد كہا كہ غزہ پر روزبروز بڑھتے حملوں كےنتيجہ میں حماس نے خود كش حملے شروع كر دیے ہیں اور غزہ میں ہلاك ہونے والے افراد كی تعداد بڑھنے سے حماس كی طرف سے مزاحمت بھی شدت اختيار كرتی جا رہی ہے۔ مضمون كے آخر میں آيا ہے كہ مصر كی حكومت ان حملوں میں برابر كی شريك ہے ليكن اس كے باوجود مصری ڈاكٹروں كا غزہ كی پٹی میں داخل ہو كر زخميوں اور بيماروں كا علاج كرنا حماس كی عرب اور اسلامی برادری میں مقبوليت كا منہ بولتا ثبوت ہے۔
345940