(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") " اسلام اليوم" كے مطابق طرابلس اور شمالی لبنان كے مفتی نے تاكيد كی ہے كہ جہاد ہمشیہ سے ہماری پہچان رہا ہے اور ہميشہ باقی رہے گا۔ وقت كی اہم ضرورت ہے كہ ہم اسرائيل جيسے سفاك دشمن كے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پيدا كریں۔ مالك الشعار نے كہا كہ امن كے معاہدوں كے نتيجہ میں سوائے بچوں كے جنازے اٹھانے كے ہمیں كچھ بھی نہیں ملا۔ گذشتہ كئی دونوں سے لبنان میں فلسطينی عوام كے ساتھ اظہار ہمدردی اور يكجہتی كے حوالے سے كئی سرگرمياں ديكھنے میں آرہی ہیں۔ لبنان میں فلسطينی مہاجرين كی بستيوں میں بھی احتجاجی جلوس نكالے گئے ہیں۔
345836