اقوام متحدہ كی طرف سے غزہ كے لیے غذائی امداد كا پروگرام

IQNA

اقوام متحدہ كی طرف سے غزہ كے لیے غذائی امداد كا پروگرام

11:25 - January 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1730880
بين الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ كے عالمی ادارہ خوراك نے غزہ میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت كو دور كرنے كے لیے غذائی امداد كی ترسيل كا نيا پروگرام ترتيب ديا ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") " APP" كے مطابق عالمی ادارہ خوراك نے غزہ میں غذائی امداد رسانی كے نئے پروگرام كو شروع كرنےكا مطالبہ كيا ہے۔ ادارے كے ايگزيكٹوڈائريكٹر جيزٹ شيران نے كہا زلزلے ، سيلاب، اور طوفان وغيرہ جيسے حالات سے دوچار انسانوں تك غذائی مواد پہنچانا ہماری پيشہ ورانہ خدمات كا حصہ ہے ليكن غزہ كے مشكل حالات میں وہاں كے محصور افراد تك امداد پہنچانا ہمارے لیے ايك چيلنج بن چكا ہے۔ جيزٹ شيران نے كہا كہ غزہ میں درپيش خطرناك مشكلات كے باوجود ادارہ ۷۵ ہزارافراد تك غذائی امداد پہنچا چكا ہے۔ ہمارے پاس تين لاكھ ساٹھ ہزار افراد كے لیے تين ہفتہ كی خوراك موجود ہے ليكن اسرائيل كی جانب سے فضائی اور زمينی حملوں كی وجہ سے ہم غذا پہنچا نہیں پا رہےہیں كيونكہ يا تو ڈرائيور ايسے حالات میں غزہ جانے كے لیے تيار نہیں ہوتے يا پھر لوگ غذا لينے كے لیے گھروں سے باہر نہیں نكلتے۔ ياد رہے یہ ادارہ دنيا كا سب سے بڑا غذائی امداد كا ادارہ ہے جو غذائی قلت سے دو چار افراد كے لیے غذا كا بندوبست كرتا ہے۔ادارے كا مركزی دفتر اٹلی كے دارالحكومت روم میں ہے اوردنيا بھر میں ۸۰ سے زائد ممالك میں اس كے ذيلی دفاتركام كر رہے ہیں۔
346907

نظرات بینندگان
captcha