بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "اسلام آن لائن" ويب سائٹ نے لكھا ہےیہودیں نے احتجاجی مظاہرہ میں كہا ہے كہ اگر فوری طور پر حملے بند نہ كئے گئے تو دونوں طرف سے مرنے اور زخمی ہونے والوں كی تعداد بہت بڑھ جائے گی۔ اب تك انہی حملوں كے نتيجے میں ۹۰۰ فلسطينی جاں بحق اور۸ ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چكے ہیں جن میں ايك بڑی تعداد بچوں كی ہے۔ یہودی تنظيم "جی اسٹریٹ" نے مظاہروں كا اہتمام كيا تھا۔ تنظيم نےاپنی ويب سائٹ پرلكھا ہے كہ ہم امريكی شہری ہونے كے ناطے یہ سمجھتے ہیں كہ ان حملوں كا جاری رہنا نہ امريكہ اورنہ ہی اسرائيل كےمفاد میں ہے۔ تنظيم كے اراكين نے امريكی عہدہ داروں سےمطالبہ كيا ہے كہ عرب اسرائيل تنازعہ كا حل مذاكرات كے ذريعہ نكالنے كی كوشش كریں۔ ان حملوں كے نتيجے میں دنيا میں اسرائيل اور امريكہ سے نفرت میں اضافہ ہو گا ۔ ياد رہے اسرائيل اقوام متحدہ كی قرارداد كونظر اندازكرتے ہوئے غزہ پر حملے جاری ركھے ہوئے ہے۔
347461