غزہ كی حمايت كے لیے اعلان جہاد كا مطالبہ

IQNA

غزہ كی حمايت كے لیے اعلان جہاد كا مطالبہ

11:43 - January 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1733444
بين الاقوامی گروپ: يمن كے صدر " علی عبداللہ صالح" نے اسلامی ممالك سے درخواست كی ہے كہ وہ غزہ كے مسلمانوں كی حمايت میں مسلمانوں كو جہاد كی اجازت دیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے يمن كی خبررساں ايجنسی " سبا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " علی عبداللہ صالح " نے اسرائيلی جارحيت كے مقابلے میں اسلامی ممالك سے درخواست كی ہے كہ وہ غزہ كے مظلوموں كی حمايت میں مسلمانوں كو اسرائيلی افواج سے جہاد كی اجازت دیں۔ يمن كے صدر نےمزيد كہا كہ تمام عرب اور اسلامی ممالك كو چاہیے كہ وہ غزہ میں اسرائيلی مظالم كو ركوانے كےلیے اسرائيل پر دباو ڈالیں ۔ يمن كے صدر نے آخر میں سلامتی كونسل اور بين الاقوامی برادری سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ بين الاقوامی امن و امان كے قيام كے لیے اپنی ذمہ داريوں پر عمل كریں اورغزہ كی نہتی مظلوم عوام كی حمايت كریں۔
350159

نظرات بینندگان
captcha