انقرہ میں اسرائيل كے خلاف مظاہرہ

IQNA

انقرہ میں اسرائيل كے خلاف مظاہرہ

11:43 - January 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1733448
بين الاقوامی گروپ: ۱۸جنوری ۲۰۰۹ء كو ۳۰ ہزار سے زائد افراد نے تركی كے دارالحكومت انقرہ میں غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت كے خلاف مظاہرہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے روزنامہ " Le Figaro" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ انقرہ كے لوگ مختلف اسلامی تنظيموں كی دعوت پر اس شہر كے مركز میں جمعہ ہوئے انھوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطين اور تركی كے جھنڈے اٹھا ركھے تھے۔ اور غزہ كی مظلوم عوام كے قتل عام پر اسرائيل كے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرين نے بينرز بھی اٹھا ركھے تھے۔ جن پر لكھا تھا " اسرائيل قاتل ہے" ، " حماس پر درود و سلامتی ہو" ، " ہم سب حماس كے سپاہی ہیں" ، " فلسطين تنہا نہیں ہے"اور " فلسطين پر اس لیے حملے ہو رہے ہیں كيونكہ وہاں كے لوگ مسلمان ہیں"۔
350573

نظرات بینندگان
captcha