(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'') " BBC العربیۃ" كے مطابق حماس كے رہنما اسماعيل ھنیہ نے الاقصی ٹيلی ويژن چينل پرايك پيغام ديا ہے جس میں غزہ كی تازہ صورت حال كو خدا كے لطف و كرم ، مجاہدين كی ثابت قدمی اور جرائت كانتيجہ قرار ديا ہے۔ ھنیہ نےكہا كہ ۲۲ دن مسلسل سر ٹكرانے كے بعد اسرائيل خالی ہاتھ واپسی كی تياريوں میں مصرف ہے۔ اب ہمیں قدس اور مسجد الاقصی كی آزادی كے لیے جد جہد كرنا ہوگی۔ فلسطينی وزير اعظم نےكہا ہے كہ حماس كی حكومت جنگ كے متاثرين كی مدد كے لیے دن رات ايك كر دےگی۔ انہوں نے بين الاقوامی تحقيقاتی اداروں سے اپيل كی ہے كہ وہ اسرائيلی جنگی جرائم كی نشاندہی كریں اور اسرائيل كو جنگی جرائم كی عالمی عدالت كے كٹہرے میں كھڑا كریں۔ حماس نے غزہ كی پٹی میں فائر بندی كا اعلان كر ديا ہے اور اسرائيلی افواج كو ايك ہفتہ كے اندر اندر علاقے سے باہر نكلنے كو كہا تاكہ متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد تعمير نو كی جا سكے۔
350591