بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے" الجزيرہ نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ غزہ میں اسرائيل كا حملہ حماس كو نابود نہ كر سكا۔ روزنامہ " Observer" نے مزيد لكھا ہے كہ اسرائيلی حكام نے اس حملے كے آغاز میں كہا تھا كہ اس حملے كا مقصد حماس كو عبرت كا درس دينا اور اسے نابود كرنا ہے ليكن اس ۲۲ روزہ جنگ كےاختتام پر اسرائيل غزہ كی سر زمين سے نكلنے پر مجبور ہوا ہے۔ اس روزنامہ نے لكھا ہےكہ اسرائيل حماس كی فوجی طاقت كو كمزور كر سكتا ہے ليكن فلسطين كے لوگوں میں اس كی مقبوليت كو ختم نہیں كر سكتا ہے۔ روزنامہ " Observer" نے اپنی رپورٹ كےاختتام پر لكھا ہے كہ تحريك فتح كے رہنماوں كا خيال تھا كہ اس جنگ میں حماس كو شكست ہو گی اور فلسطين میں تحريك فتح ايك مضبوط تحريك كے طور پر سامنے آئے گی۔ ليكن اس كے بر عكس حماس كو اس جنگ میں فتح نصيب ہوئی۔ اور فلسطين میں اس كی مقبوليت میں اضافہ ہوا ہے۔
350625