كشمير میںفلسطينيوں سے يكجہتی كےلیے سيمينار

IQNA

كشمير میںفلسطينيوں سے يكجہتی كےلیے سيمينار

11:44 - January 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1733987
بين الاقوامی گروپ: ۱۸ جنوری ۲۰۰۹ء كو فلسطينيوں سے اظھار يكجہتی كے لیے كشمير میں ايك سيمينار منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " Greaterkashmir" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ اس سيمينار كا اہتمام " جماعت اہل حديث" نےكيا تھا جس كا مقصد فلسطينيوں سےہمدردی اور يكجہتی كا اظہار تھا۔ اس سيمينار میں كشمير كے روشن فكر علماء اور مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شركت اور غزہ میں بے گناہ مسلمانوں كے قتل عام اور اس قتل عام میں بعض اسلامی ممالك كی خاموشی كی مذمت كی۔ جماعت اہل حديث كے سربراہ " مولانا شوكت احمد" نے اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئےكہا كہ وہ وقت آ گيا ہے كہ مسلمان اپنےاندر اتحاد و وحدت پيدا كر كے اسرائيلی جارحيت كے مقابلے میں اپنا واضح موقف اختيار كریں۔
350751
نظرات بینندگان
captcha