دنيا كو قرآن سے آشنا كرو

IQNA

دنيا كو قرآن سے آشنا كرو

10:56 - January 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1734939
بين الاقوامی گروپ: اگر ايك مسلمان ہر سال ايك قرآن كسی غير مسلم كو تحفہ دے تو اس كی پوری زندگی میں كم از كم ۶۰ افراد قرآن كريم سے آشنا ہو سكتے ہیں ۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") روزنامہ" Saudi Garrette" كےمطابق قرآن كريم كا تيلگو زبان میں سب سے پہلے ترجمہ كرنے والے مولانا محمد عبدالرحيم نے ان خيالات كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہےكہ اگر ہر مسلمان اس كام كو اپنا وظيفہ بنا لے تو ہم پوری دنيا كو قرآن سےمتعارف كروا سكتے ہیں۔ انھوں نےكہا كہ اس وقت انجيل كے ۱۵۰ زبانوں میں ترجمے ہو چكےہیں اور اس كےمقابلہ میں قرآن مجيد كا صرف ۵۰ سے ۶۰ زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے ۔اس سلسلے میں ہمیں زيادہ سے زيادہ وہ كام كرنا ہو گا تاكہ دنيا بھر میں قرآن سمجھا جا سكے۔ انھوں نےمزيد كہا كہ میں نے كوشش كی ہے كہ تيلگو زبان میں ترجمہ كر كے قرآن كريم كو ان لوگوں كے لیے قابل فہم بنادوں جو صرف تيلگو ہی سمجھتے ہیں ۔ ياد رہے بھارت میں اس وقت ۵۵ لاكھ افراد تيلگو زبان بولتےہیں۔ جن میں اكثر افراد تيليگو كے علاوہ كسی بھی دوسری زبان سے آشنا نہیں ہیں۔
350363

نظرات بینندگان
captcha