سنگاپورمیں اسلامك بانڈز كی اشاعت

IQNA

سنگاپورمیں اسلامك بانڈز كی اشاعت

12:00 - January 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1735012
بين الاقوامی گروپ:سنگاپور حكومت نے ۱۹ جنوری كو اسلامك بانڈز شائع كر دیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" خبررساں ويب سائٹ " Islam Online" كے مطابق سنگاپور كی مانٹری اتھارٹی " MAS" كے مينجنگ ڈائريكٹر" ہنگ سوی كیٹ" نے اس پروگرام كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ اس پروگرام كی وجہ سے ملائيشيا میں اسلامی بينكاری كو فروغ ملےگا۔ اور جنوب مشرقی ايشيا میں اسلامی اقتصاد كے ايك نئے باب كا اضافہ ہو گا۔ انھوں نے كہا كہ یہ بانڈز اسلامی اور ملائيشيا حكومت كے قوانين كے عين مطابق تيار كیے گئے ہیں۔ اور اس پروگرام كے لیے اسٹیٹ بينك آف سنگاپور كو ۲۰۰ ملين ڈالر كی رقم بھی فراہم كر دی گئی ہے۔ اسلامی بانڈز اس وقت خليج فارس كےممالك میں بينكاری ار سرمایہ كاری كا بہترين ذريعہ بنے ہوئےہیں۔ جن سے حاصل ہونے والے فائدہ كو بغير كسی سود كے سرمایہ داروں كو ادا كياجاتا ہے۔ اسی طرح ان بانڈز كے ذريعے الكحل، اسلحہ، حرام گوشت، جوا اور دوسرے غير شرعی كاموں میں كاروبار كرنے كی اجازت نہیں ہے۔ اس وقت دنيا میں اسلامی بانڈز كی قيمت ۲۵۰ ارب ڈالر ہے جو كہ ہر سال ۱۵ فيصد بڑھ رہی ہے۔۔
351274
نظرات بینندگان
captcha