يمنی پارليمنٹ میں اسرائيل كے ساتھ رابطہ ختم كرنے كا بل منظور

IQNA

يمنی پارليمنٹ میں اسرائيل كے ساتھ رابطہ ختم كرنے كا بل منظور

12:06 - January 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1735023
بين الاقوامی گروپ: يمن كی پارليمنٹ میں غزہ كے عوام كے ساتھ اظہار ہمدردی كرتےہوئے ايك بل منظوركيا گيا جس میں يمن كے اسرائيل كے ساتھ ہر قسم كے سياسی ، تجارتی اور ثقافتی تعلقات ختم كرنے كا مطالبہ كيا گيا تھا۔۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" خبررساں ويب سائٹ " الجزيرہ نیٹ" كے مطابق يمن پارليمنٹ میں الاصلاح تحريك كے نمائندہ " محمد الحزمی'' نے كہا اس قانون كےمطابق يمن كا كوئی بھی ادارہ يا شخص اگر اسرائيل كے ساتھ تعلقات قائم كرنے كی كوشش كرے گا تو اس كے خلاف قانونی چارہ جوئی ہو گی۔ الحزمی نے كہا كہ اس قانوں كے مطابق فلسطينيوں كو اپنی زمين سےعقب نشينی پر مجبور كرنے كے حوالے سے كسی بھی يمنی شخص يا گروہ كی اسرائيل كے ساتھ مل كر كی جانے والی كوشش خيانت شمار ہو گی اور اس كو سخت سے سخت سزا حتی سزائے موت بھی دی جا سكتی ہے۔ الحزمی نے مزيد بتايا كہ اسرائيل كے ساتھ كسی بھی قسم كے سياسی يا تجارتی تعلقات استوار كرنے والے شخص كو كم از كم ۱۰ سال قيد كی سزا ہو گی۔ آخر میں محمد الحزمی نے كہا كہ فلسطين كی سرزمين درحقيقت تمام مسلمانوں كی سرزمين ہے اور كسی بھی حكومت چاہے وہ عربی ہو يا كوئی دوسری حكومت كویہ حق حاصل نہیں كہ وہ فلسطين كی خاك كے ذرہ برابر كی سودے بازی كرے۔
352050

نظرات بینندگان
captcha