بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےقطر كے روزنامہ " الشرق" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سفرالحوالی نے كہا ہے كہ اسرائيلی جارحيت كے علاقائی اور بين الاقوامی سياست پر بڑے اہم اثرات مرتب ہوں گے اور تمام مسلمانوں كو امريكہ اور مغربی دنيا سے اپنے تعلقات ختم كر دينے چاہئیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مسئلہ فلسطين امت اسلام كا مسئلہ ہے اور فلسطينيوں كی مشكلات كا حل صرف خدا كی راہ میں جہاد ہے۔ اس سے پہلے سعودی عرب كےدانشوروں كی ايك ٹيم نے ايك بيانیے میں اسرائيل سے ہر قسم كےروابط كو حرام قرار ديا تھا۔
352796