بين الاقوامی تبليغی مركز كے چيئرمين جناب حجۃ الاسلام والمسلمين مجيد مشكی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كو انٹرويو ديتےہوئے كہا كہ احاديث نبوی (ص) میں اسلام كی تبليغ پر بہت زيادہ تاكيد كی گئی ہےاس تناظر میں قرآنی تعليمات كو دنيا كے ہر گوشہ میں پہچانا ہمارے اولين فرائض میں شامل ہے۔ مجيد مشكی نے قرآن و احاديث اور مراجع تقليد كے بيانات كی روشنی میں قرآنی تعليمات كی تبليغ اور اس سلسلے میں مبلغين كی خدمات حاصل كرنے كو وقت كی اہم ترين ضرورت قرار ديا ہے اسی طرح دين اسلام كی ترويج معاشرہ میں امربالمعروف و نہی عن المنكر جيسے دينی و اخلاقی فرائض كی تشہير اور اسلام كے استحكام كے لیے تبليغ سب سے اہم اور مفيد ہتھيار ثابت ہو سكتا ہے۔ تبليغی مركز كے چيئرمين نےكہا كہ آج مخالفين ہم پر یہ الزام لگاتے ہیں كہ شيعہ قرآن كو اہميت نہیں ديتے ، مبلغين كی موثر كاركردگی یہ ثابت كر سكتی ہے كہ شيعہ معاشرہ نےايسی فقيدالمثال شخصيتیں پيش كی ہیں جن كا جواب لانا كسی دوسرے مذہب كے بس كی بات نہیں ۔ حجۃ الاسلام مجيد مشكی نے ايك سوال كےجواب میں كہا كہ قرآن كےمبلغين كے لیے ضروری ہے كہ وہ اپنے ظاہر و باطن كو پاك و پاكيزہ ركھتے ہوئے قرآن كی حقيقی تعليمات كے پرچار پر بھرپور توجہ دیں۔ انھوں نے كہا كہ اس وقت امامت و ولايت جيسے اہم موضوعات پر گفتگو اور اسلام كی ترويج كے سلسلے میں شيعہ محققين كی جانب سے كی جانے والی گرانقدر تحقيقات كو منصہ شہود پر لايا جائے۔ تبليغی مركز كےچيئرمين نے كہا كہ تبليغ اسلام كے سلسلہ میں ہوئی گرانقدر كوششوں كو بين الاقوامی سطح پر متعارف كرانا قرآنی مبلغين كے علاوہ حفاظ اور قرا كی بھی ذمہ داری بنتی ہے كہ جو اپنے محدود وقت میں اپنے فرائض كو انجام ديتےہوئے دوسروں سے زيادہ موثر ثابت ہو سكتےہیں۔ حجۃ الاسلام مشكی نے تاكيد كی كہ قرآنی مبلغين پہلے مرحلے میں اپنی خوش الحانی، قرآن كی بہترين تلاوت اور مختلف قرانی پروگراموں كے اس علاقائی زبان میں انعقاد سے لوگوں كو اپنی طرف جذب كریں پھر دوسرے مرحلے میں قرآن كريم كے احكامات كی تعليم كی طرف توجہ دیں۔ آئندہ سال تمام ممالك میں ہر ماہ قرآنی محافل كا انعقاد ہو گا۔ايك سوال كےجواب میں انھوں نے كہا كہ دوسرے مذاہب كے مسلسل الزامات كا جواب دينے كے لیے ہمیں رمضان مبارك كے علاوہ بھی قرآنی محافل كا انعقاد كرنا ہو گا۔ اس سلسلے میں بين الاقوامی تبليغی مركز كی طرف سے تمام ممالك میں شب قرآن كے عنوان سے محافل كا انعقاد كيا جائے گا۔ بين الاقوامی تبليغی مركز كے چيئرمين نے كہا كہ ہمارے تبليغی مركز كی جانب سے آئندہ سال تمام ممالك میں قرآنی مبلغين كےدو دو گروہ ہر ماہ روانہ كیے جائیں گے۔ جو ان ممالك میںقرآنی محافل كا انعقاد كریں گے۔ ايك سوال كا جواب ديتے ہوئے انھوں نے كہا كہ اسلامی تہذيب و روابط آرگنائزيشن ايك ايسا ادارہ ہے جو دنيا بھر كے مختلف ممالك میں مبلغين بھيجتا ہے۔ البتہ مبلغين كی علمی صلاحيت كی تشخيص مبلبغين بھيجنے والی كمیٹی كی ذمہ داری ہے اور اب تك اسی كمیٹی كےمنتخب افراد ہی تبليغ كے لیے بھيجے جاتے رہے ہیں۔ آخر میں حجۃ الاسلام والمسلمين مجيد مشكی نے كہا كہ ہماری تمام تر كوشش رہی ہے كہ ہماری طرف سے بھيجے گئے مبلغين اس علاقے كی رائج زبانوں میں بہترين كاركردگی دكھا سكیں۔ اور اس سلسلے میں ہماری متعدد میٹنگز بھی ہو چكی ہیں۔
353470