بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی (AFP) كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسرائيلی فوج میں صیہونی مذہبی رہنما نے اس كتابچے میں تاكيد كی ہے كہ اسرائيل كےتمام دشمنوں كےقتل عام میں كوئی مضائقہ نہیں ہے۔ موصولہ رپورٹ كےمطابق اس كتابچے میں اسرائيلی فوجيوں كو خطاب كر كے كہا گيا ہے كہ دشمن كےمقابلے میں كسی قسم كا رحم نہ دكھائیں كيونكہ یہ رحم اسرائيل سے خيانت كے مترادف ہے۔ اس كتابچے میں توريت كا حوالہ ديكر ذكر كيا گيا ہے كہ توريت نے ہمیں حكم ديا ہے كہ ايك ملی میٹر زمين بھی غير یہوديوں كے حوالے نہ كریں۔ اور اس سرزمين كی حفاظت كےلیے اپنی جان كی بازی لگا دیں۔
354695